علاقائی قومی

بجلی چوری کیخلاف ایکشن پر بااثر شخص نے واسا افسر پر کلوشنکوف تان دی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بجلی چوری میں ملوث بااثر شہری نے واسا کے ملازمین پر کلاشنکوف تان دی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا کے افسران کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

تاجپورہ سب ڈویژن کے انسپکٹر نوید خان پر ڈیفالٹر پراپرٹی سیوریج کنکشن منقطع کرنے پہنچے تو مسلح شخص نے ہنگامہ آرائی کی اور اُن پر کلوشنکوف تان کر قتل کی سنگین دھمکیاں بھی دیں۔
کلاشنکوف تھامے شخص نے واسا کے افسر کو مخاطب کر کے کہا کہ ’تم شاہ سے زیادہ شاہ کے زیادہ وفادار بن رہے ہو،تمہیں اگر قتل کر دوں تو تمھاری قیمت ایک چونی کے برابر بھی نہیں ہے، تم مجھے جانتے نہیں کہ میں کیا کرسکتا ہوں‘۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت دی۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن، ملک آصف نے ملزم کیخلاف کارروائی کیلیے ایس ایچ او گڑھی شاہو کو درخواست دے دی۔

ایم ڈی واسا نے تمام ٹاونز کو احکامات دے دیے ہیں کہ کار سرکار میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈیفالٹر پراپرٹی پر ہنگامہ آرائی ،کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آخری روپے کی ریکوری تک یہ گرینڈ آپریشن جاری رہے گا اور ہم کسی بھی شخص کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے