لوکی‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ اداکار ٹام ہڈلسٹن بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔
بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سا بالی وڈ اداکار ان کا مشہور کردار ’لوکی‘ بخوبی کرسکتا ہے تو ٹام ہڈلسٹن نے فوری طور پر شاہ رخ خان کا نام لیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ’لوکی‘ کے کردار کیلئے بہترین ہیں اور وہ اس شرارتی کردار کو عمدگی سے نبھا سکتے ہیں
انٹرویو کے دوران ہڈلسٹن نے شاہ رخ خان کی آئیکونک فلم ’دیوداس‘ کو دیکھنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ’دیوداس‘ دیکھنے ایک مقامی سینما گئے تھے اور انہوں نے اس سے قبل ایسی شاندار فلم کبھی نہیں دیکھی تھی۔
’لوکی‘ کی طرف سے کنگ خان کی مدح سرائی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین توقع کررہے کہ دونوں بڑے سپر اسٹار کسی فلمی پروجیکٹ میں ساتھ آسکتے ہیں۔