دنیا

اسرائیل حماس 5 روزہ جنگ بندی معاہدہ؛ وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں 5 روزہ سیزفائر پر اتفاق ہوگیاجس پر وائٹ ہاؤس نے بھی حکومتی بیان مؤقف جاری کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ابھی یہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ تاحال فریقین کسی بھی نکتے پر اتفاق نہیں کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے