کھیل

وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کے سفیر سیباسٹین سیوس (Sebastian Sayus) نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں طے ہوا کہ جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ آکر متعلقہ محکموں سے ملیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے، نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے 50 ملین ڈالرز کا ورلڈ بینک سے بندوبست کیا ہے، نجی سرمایہ کار آجائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے شہر میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گوداموں کو قائم کرنے کے لئے ارجنٹینا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انرویسٹمینٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آپباشی کو ارجنٹائنی سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کی جائے گی اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے