اسلام آباد:غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔
سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، وارنٹ گرفتاری کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا اور نہ تعمیل رپوٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے ضامن کو طلب کرکے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔