پاکستان تازہ ترین

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے، مریم نواز

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ سے منسوب دن پر پیغام میں کہا کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق، اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے- اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت، اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔ ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے