تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 88 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی، انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 256 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 87450 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کے رجحان میں مزید اضافہ ہوا۔

ایک موقع پر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 862 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 88 ہزار کی سطح عبور کرگیا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 88057 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے