پاکستان تازہ ترین

توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کے رہائی کی روبکار جاری

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ تاہم سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی تھی۔

پی ٹی آئی وکلا مچلکے لیے ایک عدالت سے دوسری عدالت چکر لگاتے رہ گئے۔ لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

بشری بی بی کے وکلا خالد یوسف چوہدری اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا۔ لیکن وہ بھی کمرہ عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔

بعدازاں بشری بی بی کے وکلا نے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔ لیکن عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ اسپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے