پاکستان تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہو جائیں گے ، ساڑھے 10 بجے فل کورٹ ریفرنس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہو جائیں گے ، ساڑھے 10 بجے فل کورٹ ریفرنس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے اعزاز میں آج ساڑھے 10 بجے فل کورٹ ریفرنس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز کے اعزاز میں آج ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ ظہرانے کا اہتمام نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانے کی ادائیگی اپنی جیب سے کریں گے۔

دوسری طرف نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے آج فل ڈریس ریہرسل ہو گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بھیجی گئی 350 مہمانوں کی فہرست ایوان صدر کو موصول ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی فہرست میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، تصدق جیلانی، ناصر الملک، جواد ایس خواجہ، انور ظہیر جمالی، آصف سعید کھوسہ، گلزار احمد اور عمر عطا بندیال کے نام شامل ہیں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام فہرست میں شامل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے