کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا آغاز کیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔

شان مسعود اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تو دونوں نے 16،16 رنز بنا رکھے تھے،

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صائم ایوب 19،عبداللہ شفیق 14 اورکامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے