بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد اجلاس کی سربراہی کریں گی ۔ وہ شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔
ذرا نے مزید بتایا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت اجلاس میں شرکت کیلئے آج شام تک پشاور پہنچے گی۔