پاکستان تازہ ترین

وزیرداخلہ محسن نقوی کی لکی مروت میں دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

وزیرداخلہ محسن نقوی کی لکی مروت میں دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسجد پر حملہ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے کیڈٹ عارف اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بہادر کیڈٹ عارف اللہ کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم سب شہید کیڈٹ عارف اللہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے