کھیل

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

سنچری میکر اور نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ آئیڈیا تھا کہ انکے سپنرز کو کس طرح کھیلنا ہے، دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں۔

سعود شکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسی صورتحال ہے اسی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں،کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے سٹارٹ کو لے کر چلیں،جب بال پراناہوتا ہے تو دیکھنا پڑتا ہے،آئیڈیا تھا کہ انکے اسپنرز کو کس طرح کھیلنا ہے، دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر کھیلوں اور بہتر پرفارمنس دکھاؤں، جہاں تیز کھیلنے کہ ضرورت ہو تو وہ بھی کوشش کرتا ہوں، اسپن اٹیک کا پتہ تھا، ویسے ہی پریکٹس کی تھی، میچ میں آنے سے قبل تیاری کرتا ہوں،اس سنچری کو آپ ہی کے نام کرتا ہوں، بس میچ جیت جائیں وہ ہی خوشی کی بات ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ بیٹنگ کرتے ہوے رن ریٹ کو نہیں صورتحال کو دیکھتا ہوں،پچاس سے سو کے درمیان کوئی چوکا نہیں مارا،ملتان ٹیسٹ میں صورتحال مختلف تھی،سپن پچ پر ٹینشن لگی رہتی ہے،اسپن کو کھیلنا اچھا نہیں لگتا،جس نمبر پر کھیلتا ہوں اس پر پرفارم کرنا ہی ہوتا ہے،پلیئنگ الیون میں کھیل رہے ہوں تو ذمہ داری ہوتی کہ آپ نے پرفارم کرنا ہے، ایسی وکٹ پر کسی بھی قسم کی بال کی توقع کرنا ہوتی ہے، ٹیسٹ میچ میں جتنا اچھا ہورہا ہو کوشش کرنا چاہیے مزید بہتر ہو۔

بابر اعظم بڑا بلے باز ہے، کامران غلام نے بھی سنچری کی تھی،آج میں بھی انہونی بال پر آؤٹ ہوا،دھیان رکھنا پڑتا ہے، نعمان اور ساجد بھائی کے ساتھ اچھا کوآرڈینشن رہا،ہر وقت بال پر نعمان اور ساجد سے دس دس رن کی بات کر رہا تھا،ساجد کو سمجھانا بہت مشکل ہے،اسکو بس یہی کہا تھا کہ چھکے مارو، فاسٹ باؤلر کو چوکے مارنے کا مزہ آتا ہے،ایسا نہیں ہے کہ اسپنر کو نہیں کھیل سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے