کھیل

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے؛ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے؛ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی وائٹ بال کپتان کا اعلان سہ پہر ساڑھے 3 بجے لاہور میں میڈیا کانفرنس میں کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ دورہ زمبابوے کیلئے انہیں آرام دیا جائے گا۔

سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دفاع کیلئے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دونوں دوروں میں ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے دورے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے، پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔

اسی طرح دورۂ زمبابوے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے