دنیا

اسرائیل نے غزہ کی لائف لائن اونروا پر پابندی کا بل منظور کرلیا

اسرائیل نے غزہ کی لائف لائن اونروا پر پابندی کا بل منظور کرلیا

اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اقدام سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کا پہلے سے کمزور عمل مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

اونروا غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والی اہم ایجنسی ہے جس کے سیکڑوں کارکن ایک سال کے دوران اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ضروری امداد فراہم کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے