پاکستان تازہ ترین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آئینی بینچ آج بیرونی اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی درخواست سنے گا

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی جس میں 4ہزار 21 وکلاء نئے صدر، سیکریٹری اور دیگر عہدے دوران کا انتخاب کریں گے۔

سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں مقابلہ ہے۔ پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد راوف عطا صدر کے امیدوار ہیں جبکہ سیکریٹری کے لیے ملک زاہد اسلم اعوان اور فنانس سیکریٹری کے لیے چوہدی تنویر اختر امیدوار ہیں۔

حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر کے امیدوار ہیں جبکہ سیکریٹری کے لیے سلمان صدیقی اور فنانس سیکریٹری کے لیے اورنگزیب میر امیدوار ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹری اسلام آباد میں 769 وکلاء اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

لاہور

لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی پولنگ کا عمل 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، پانچ نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے