انٹرٹینمنٹ

مدیحہ امام کا شادی سے متعلق لڑکیوں کو اہم مشورہ

مدیحہ امام کا شادی سے متعلق لڑکیوں کو اہم مشورہ

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مدیحہ امام نے تمام لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں مدیحہ امام فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں شادی سے متعلق ایک اہم مشورہ دیا ہے، مدیحہ کا کہنا تھا کہ لڑکیاں کبھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں کیونکہ یہ بہت سی لڑائیوں کی وجہ بنتا ہے۔

مدیحہ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر کام کے باعث نہ چاہتے ہوئے بھی الگ رہتے ہیں اور یہی ان کے درمیان لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فون پر بات کرنے سے اگر کوئی لڑائی ایک منٹ میں ختم ہونے والی ہو تو وہ ہفتوں اور مہینوں تک چلتی ہے جبکہ اگر میاں بیوی ساتھ رہ رہے ہوں تو اسی وقت ناراضگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ الگ ملک کے شخص سے نبھائی جانے والی شادی میں جہاں ملاقات کیلئے بےقراری ہوتی ہے اور پیار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو دوریوں کا باعث بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ وہ بھارت کی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں، ان کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھی بھارت سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے