تجارت

شہر قائد سمیت ملک کے پانچ بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے سرکاری نرخ جاری

شہر قائد سمیت ملک کے پانچ بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے سرکاری نرخ جاری

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے شہر قائد سمیت ملک کے مزید پانچ بڑے شہروں کے لیے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ 45 شہروں کیلئے ریٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، سرگودھا اور گوادر میں غیر منقولہ پراپرٹی کےنئے ریٹ جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ایف بی آر نے کراچی کی مختلف رہائشی بستیوں سے پوش ہاؤسنگ سوسائیٹیز تک مختلف اوپن اور رہائشی پلاٹس کے نرخ 700 روپے فی مربع فٹ سے 15 ہزار روپے فی مربع فٹ تک مقرر کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے