اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اور سابق سینیٹر اعظم سواتی کی 2 کیسوں میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔
علی بخاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے ایک اٹک اور ایک حسن ابدال کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
بعد ازاں، عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 12 مقدمات میں اعظم سواتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ سائفر ٹرائل میں ہم نے جج ابوالحسنات کے کارنامے دیکھے ہیں۔