تجارت

4 ماہ میں تجارتی خسارہ6.974 ارب ڈالرریکارڈ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11.16 ارب مجموعی 16.05 ارب ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر6فیصد کمی ساتھ 6.974 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران تجارتی خسارہ 7.387ارب ڈالر رہا تھا۔مالی سال کے پہلے چارماہ کے دورران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 5فیصد اضافہ ہوا۔اکتوبرمیں برآمدات 2.975ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ماہ اکتوبر2024ء میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.498ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے مقابلہ میں 18فیصداورگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں31فیصدکم ہے، ستمبرمیں پاکستان کاتجارتی خسارہ1.820ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 2.174ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 10.880ارب ڈالر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے