سندھ کے ضلع جیکب آباد میں مسافر کوچ اور مزدا میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹُھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب حادثہ ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 کمسن بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی کی تشویشناک ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری باعث پیش آیا، مسافر کوچ کوئٹہ سے کندھ کوٹ جا رہی تھی۔