MELBOURNE:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔
بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔