دنیا

بھارت کینیڈا کے سائبر خطرے کی فہرست میں شامل

بھارت کینیڈا کے سائبر خطرے کی فہرست میں شامل

کینیڈا نے پہلی بار سائبر خطرے کے مخالفوں کی فہرست میں بھارت کا نام شامل کر لیا ہے، یہ کینیڈا اور بھارت کے مابین جاری سفارتی تنازعہ کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

نیشنل سائبر تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا کے بعد بھارت کا نام پانچویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی ریاست کے زیر اہتمام سائبر دھمکی دینے والے ممکنہ طور پر جاسوسی کے مقصد سے حکومت کینیڈا کے نیٹ ورکس کے خلاف سائبر خطرے کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

نیشنل سائبر تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ کینیڈا میں افراد اور تنظیموں کو درپیش سائبر خطرات پر روشنی ڈالتی ہے، یہ رپورٹ سائبر سیکیورٹی پر کینیڈا کی تکنیکی اتھارٹی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے