لاہور:پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی پرچم لہرا مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف کی ہدایت پر مہم تمام ڈویزنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاونز میں 30نومبر تک جاری رہے گی۔ اس میں روزانہ کم از کم 10 پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر پرچم لگائے جائیں گے۔
جنرل سیکریٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے رحمن گارڈنز، ڈیفنس اور گرین ٹاؤن باگڑیاں میں پارٹی کارکنوں مہر صدیق، شرجیل یونس، الیاس شاہ اور مہر محمد عاشق کے گھروں پر پارٹی پرچم لہرائے۔
حسن مرتضیٰ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب کے 26 اضلاع میں عوامی مقامات پر پارٹی پرچم لگائیں گے۔ انشاء اللہ ملک کا آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو اورپنجاب کا اگلا وزیر اعلی کوئی جیالا ہو گا۔