پاکستان تازہ ترین

جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا پہلا ازخود نوٹس؛ لاپتا بچوں کے کیس میں رپورٹ طلب

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے بھی آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔

جماعت اسلامی کی درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے