پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضمانت ملنے پر انہیں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں۔