پاکستان تازہ ترین

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہیں۔

علاوہ ازیں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل پر غور کیا جائے گا جب کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے سیکرٹریٹ بنانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے