پاکستان تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان، اسکول وین اور ٹرک میں تصادم ، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق

ڈیرہ غازی خان، اسکول وین اور ٹرک میں تصادم ، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی وین اور ٹرک میں تصادم میں پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں 6 خواتین ٹیچرز زخمی ہوگئیں، جاں بحق اساتذہ کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن ، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے