پاکستان تازہ ترین

کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالنے پر کار سرکار میں مداخلت کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی ریجن کی جانب سے صوابی جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے قافلے کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر سمیت 12 سے زائد عہدیداروں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے