تجارت

سورج سے ایک بار پھر شدید توانائی کا اخراج

سورج سے ایک بار پھر شدید توانائی کا اخراج

امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ سورج سے شدید نوعیت کی توانائی کی لپٹوں کا اخراج ہوا ہے جس کی درجہ بندی ایکس 2.3 یعنی انتہائی شدید ایکس کلاس لپٹوں کے طور پر کی گئی ہے۔

خارج ہونے والی توانائی کی نشان دہی ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے کی جس کا کام مستقل بنیادوں پر سورج کی سطح کا مشاہدہ کرنا ہے تاکہ ایسے وقوعات کی نشان دہی کی جا سکے۔

شمسی لپٹیں سورج سے توانائی کا ایسا طاقتور اخراج ہوتی ہیں جس سے زمین پر زندگی کے لیے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ توانائی زمین پر جنوبی اور شمالی روشنیوں کا سبب بنتی ہیں لیکن اس کی وجہ سے مواصلاتی نظام، الیکٹریکل گرڈ اور دیگر اہم انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سورج اس وقت اپنے گیارہ سالہ شمسی چکر کے عروج کے دور میں داخل ہو رہا ہے اور اس دوران شمسی موسم ممکنہ طور پر شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ماہرین تواتر کے ساتھ اس متعلق خبردار کر چکے ہیں کہ طاقتور شمسی لپٹیں ایسے اہم انفرا اسٹرکشر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جن پر زندگی کا انحصار ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے