انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ پاکستان کے سفیان خان نے جیت لیا۔ ایف آئی ایچ کے سالانہ ایوارڈ گالا کی تقریب مسقط عمان میں ہوئی۔
ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کی سربراہی اور عمان ہاکی فیڈریشن کی میزبانی میں ہونےوالے اس گالا ڈنر میں ایف آئی ایچ کے تمام ممبرممالک کے نمائندے شریک تھے۔پاکستان کی نمائندگی طارق بگٹی اور رانا مجاہد علی نے کی۔
رائزنگ اسٹار ایوارڈ کی نامزدگیوں میں پاکستان کے سفیان خان کےساتھ ارجنٹائن، اسپین، جرمن اور بلجیم کے کھلاڑی شامل تھے۔
ایوارڈز کے لیے ایف آئی ایچ کے ایکسپرٹ پینل میں ایشیاء سےپاکستان کے طاہر زمان اور بھارت کی دیپیکا کو لیا گیا تھا۔ان کے ساتھ یورپ،پین امریکا،افریقا، اوشیانا کے معروف کوچز، امپائرز اور ریفریز پینیل کا حصہ تھے۔
ووٹنگ میں ہاکی فینز کےساتھ میڈیا کی رائے بھی لینے کے بعد ایوارڈز کے اہل کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا۔
ایوارڈ ونر گالا ڈنر میں سال 2024 کے بہترین مرد اور خاتون کھلاڑی،بہترین مرد اور خاتون گول کیپراور امپائر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔