سا ئنس و ٹیکنالوجی

برطانوی کمپنی کی فضائی ٹیکسی کی آزمائش

برطانوی کمپنی کی فضائی ٹیکسی کی آزمائش

برطانیہ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے فضائی ٹیکسی بنائی ہے جو مانچسٹر سے لِیڈز تک کا فاصلہ ریکارڈ وقت میں طے کر سکتی ہے۔

ٹیک کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس ایک مکمل طور پر برقی ایئر کرافٹ کی آزمائش کر رہی ہے جو فاصلے کے دورانیے کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

وی ایکس 4 ایئر کرافٹ بظاہر ہیلی کاپٹر اور جیٹ پلین کا ملاپ لگاتا ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے ان میں سے کسی کی بھی خصوصیات نہیں رکھتا۔آفیشلی یہ ایک ای وی ٹی او ایل یعنی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا برقی ایئر کرافٹ ہے۔

کمپنی کے سی ٹی او مائیکل سروینکا کا کہنا تھا کہ ہم ایرو اسپیس کے لیے ایک انتہائی دلچسپ وقت میں موجود ہیں۔ ہم نے جیٹ دور کے بعد سے ایرو اسپیس کے حفاظت اور کارکردگی میں کافی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ایرو اسپیس کے متعلق سوچتے ہیں تو ہم میں سے اکثر طویل فاصلے کے لیے ایئر کرافٹ کے متعلق خیال آتا ہے۔ لیکن ہم شہر کے ٹریفک سے بچنے کے لیے ایئر کرافٹ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے