اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے کہا ہے کہ امید ہے جلد آئینی بینچ تشکیل دیا جائے گا، سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انھوں نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،
آئینی بینچز کے لیے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے،آئینی بینچ کی تشکیل سے زیر التوا آئینی مقدمات میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیس منیجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں،ماہانہ کاز لسٹ، فوری سماعت کی درخواستوں کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔