لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفا دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔