انٹرٹینمنٹ

نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما کے شو میں واپسی

نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما کے شو میں واپسی

بھارت کے مقبول کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما کے شو میں واپسی نے مداحوں کو حیران کردیا۔

سدھو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شو کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں انہیں کامیڈی شو میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ٹیزر میں ارچنا کو کپل سے اپنی کرسی واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرومو میں سنیل گروور بھی سدھو کا کردار ادا کرتے ہوئے شامل ہیں اور خوب ہنسی مذاق کر رہے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ شو میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شرکت کرتے ہیں، جس سے شو میں مزید دلچسپی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سدھو کے پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بےحد خوشی کا اظہار کیا گیا ہے مداح کامیڈی شو میں ان کی واپسی پر خوش ہیں۔

سدھو کی غیر موجودگی میں ان کی نشست پر اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے جگہ لے لی تھی اور وہ اب تک شو میں شریک ہیں تاہم تب سے ہی ناظرین میں اکثر یہ سوال گردش کرتا رہا ہے کہ کیا سدھو شو میں واپس آئیں گے یا نہیں۔

یاد رہے کہ2019 میں پلوامہ حملے پر سدھو کے ایک بیان کے بعد بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کیے اور شو سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ دباؤ کے پیش نظر شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے الگ کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے