پاکستان تازہ ترین

توشہ خانہ کیس ٹو ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں خارج کیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔

یاد رہے عدالت نے آٹھ نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے