انٹرٹینمنٹ

عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کم کرنا مشکل ہوتا ہے، ابھیشیک بچن کا دلچسپ انکشاف

عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کم کرنا مشکل ہوتا ہے، ابھیشیک بچن کا دلچسپ انکشاف

ابھیشیک بچن نے اپنی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کے میوزک لانچ کے موقع پر جسمانی تبدیلی اور کردار کی تیاری کے بارے میں دلچسپ باتیں کیں۔

فلم کے پوسٹر پر اپنے اضافی وزن کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، "اب میں اس حالت میں نہیں ہوں، مگر یہ تجربہ بہت کچھ سکھانے والا تھا۔”

ابھیشیک نے فلم کے کردار کے لیے وزن بڑھانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چیلنج تھا اور عمر کے ساتھ وزن کم کرنا واقعی مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے شوجیت سرکار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ایک مختلف کردار آزمانے کا موقع دیا، جس نے انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی کے معمولات سے باہر نکالنے میں مدد دی۔

’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کو شوجیت سرکار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے 22 نومبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں ابھیشیک کے ساتھ جانی لیور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے