دنیا

اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 5 شہید، حزب اللہ کا تل ابیب پر میزائل حملہ

اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 5 شہید، حزب اللہ کا تل ابیب پر میزائل حملہ

اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں خاتون سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کے جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے تل ابیب پر میزائل فائر کیا۔ میزائل حملے میں 6 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ حزب اللہ کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب میں سائرن بجائے گئے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ حزب اللہ کے راکٹ حملے کے باعث بن گوران ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ ایک راکٹ بس پر بھی لگا۔ شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملے میں خاتون ہلاک اور 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے متعدد میزائل فضا میں ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کی 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد 3 ہزار 516 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے