پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کی دوستی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو کینیڈا میں بادشاہ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بادشاہ اپنے گانے کی پرفارمنس کے دوران حاضرین سے مخاطب ہوکر ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہیں۔
مداحوں کے "ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے سن کر بادشاہ نے گانے کو روک کر مذاق میں کہا: "یہ میرا شو ہے، لیکن اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ شو اس کا ہو جائے گا۔”
اس کے بعد انہوں نے اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، لیکن مداحوں کے جوش نے کانسرٹ کا ماحول مزید گرم کر دیا۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی دونوں ممالک کے مداحوں میں موضوعِ بحث رہی ہے۔ دونوں ستارے مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا چکے ہیں، اور ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں۔
ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔ ان کے مداح ان لمحات کو سوشل میڈیا پر بڑے جوش و خروش سے شیئر کر رہے ہیں۔