دنیا

اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ

اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ

اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں فاسفورس بموں کا استعمال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدال زون اور القلیہ پر فاسفورس بم برسائے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے اور جنوبی لبنان کے شہرصور کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل فورسز نے الشیعہ علاقے میں 4 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔حیفا کے جنوب مشرق میں واقع اسرائیلی اڈے پربھی ڈرون سے بمباری کی گئی۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رامات ڈیوڈ بیس پر حملہ آور ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا۔یہ شمالی اسرائیل میں ایک بڑا فضائی اڈہ ہے جس میں فوجی جنگی دستے شامل ہیں۔ لبنان کی سرحد سے 50 کلومیٹر دور جنوب مشرقی حیفا شہر میں موجود اس اڈے کو ڈرون طیاروں نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ بالائی الجلیل ، مغربی الجلیل اور وسطی الجلیل کے علاقوں میں لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے تقریباً 25 پروجیکٹائل کا پتہ چلا ہے۔ کچھ گولے روکے گئے اور کچھ علاقے میں گرے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ لبنان سے 10 پروجیکٹائل اسرائیلی سرزمین سے گزرے تھے اور باقی کھلے علاقوں میں گرے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے