اسلام آباد:برطانیہ نے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اٹھانے کیلیے پاکستان میں 108 ملین پاؤنڈز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا، نئی فنڈنگ کے اعلان کی تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ودیگر نے شرکت کی۔
ترجمان برطانوی سفارتخانے کے مطابق منصوبوں سے پاکستان کوفائدہ پہنچے گا اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
موسمیاتی تبدیلی کو لاحق عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کرتے ہوئے برطانیہ کے پاکستان افغانستان کیلیے نمائندہ خصوصی ہمیش فالکنرنے کہا برطانیہ اور پاکستان کی آج کل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔
ہم پاکستانی عوام اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مقامی کاروباری اداروں کی مدد اور مہارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا برطانیہ اور پاکستان کی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے اور یہ مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔