پاکستان تازہ ترین

جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ نیو ٹائون قرار ، پولیس تعینات

جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ نیو ٹائون قرار ، پولیس تعینات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرکے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، سرکل 4 کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ، پولیس اہلکار سیل پر 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے