پاکستان تازہ ترین

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔

رہائی کی روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی ، عدالتی روبکار میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے ، بانی پی ٹی آئی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہائی دی جائے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے۔

یاد رہے دو روز قبل عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے