کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بھا کم ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 20ڈالر کی کمی سے 1656ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 686روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 147300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 126286روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58 روپے کی کمی سے 1337.44 روپے کی سطح پر آگئی۔