ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن بغیر اطلاع کیے فلائٹ میں 4 گھنٹے تاخیر ہونے پر نجی ایئرلائن انتظامیہ پر برہم ہو گئیں۔اداکارہ شروتی ہاسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی نجی ایئر لائن پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ” اگر کسی بھی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر تھی تو ایئرلائن کو مسافروں کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے تھا اور اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا، میں اور دیگر مسافر چار گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے”۔شروتی کا مزید کہنا تھا کہ ” میں عام طور پر اس طرح شکایت نہیں کرتی لیکن آج ایئرلائن نے مسافروں کو پریشان کردیا، ہم چار گھنٹے سے بغیر کسی معلومات کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایئر لائن انتظامیہ نے کہا کہ محترمہ شروتی ہاسن، ہمیں فلائٹ میں تاخیر سے پہنچنے والی تکلیف پر دلی افسوس ہے، ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ انتظار اگر بڑھ جائے تو کتنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ایئر لائن انتظامیہ نے فلائٹ میں تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے آپریٹنگ ہوائی جہاز کی آمد متاثر ہورہی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
شروتی ہاسن فلائٹ میں 4 گھنٹے تاخیر پر ایئرلائن انتظامیہ پر برہم
- by web desk
- اکتوبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 103 Views
- 2 مہینے ago