نیویارک: اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے سفیروں کا سیکرٹری جنرل کے ساتھ بند کمرے میں اجلاس ہوا جس کے بعد فلسطین نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں بمباری اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا عب سفیر کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا خدشہ ہے۔
اجلاس کے بعد فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ شمالی غزہ کو اسرائیل نے ملٹری زون قرار دیا تو بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی جانیں جا سکتی ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ہی وہ واحد ادارہ ہے جو اپنا فیصلہ نافذ کرا سکتا ہے اور جو ملک عالمی ادارے، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا اسے جنرل اسمبلی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔