واشنگٹن: امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ ملی نے صدر جو بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے فوجی آپشن کا استعمال ضروری ہے تو ہماری تیاری مکمل ہے۔ ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے کہا کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو فوجی آپشن بھی استعمال کریں گے۔ امریکا کے خصوصی ایلچی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ 2015 کے عالمی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ ۔