تجارت

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 95کروڑ ڈالر کی کمی

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 95کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی: حکومت پاکستان کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں بھاری ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں95 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی ذخائر کی سطح 14ارب اور مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح 8ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں95کروڑ79لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 95کروڑ سے گھٹ کر 13ارب 72کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 95کروڑ 59لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب 95کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20لاکھ ڈالرز کمی سے 5ارب 76کروڑ 40لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ذمہ لونز کی ری فنانسنگ کے نتیجہ میں آنے والے ہفتوں میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے