کھیل

آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم اچھی یادوں کے ساتھ وطن واپس روانہ

آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم اچھی یادوں کے ساتھ وطن واپس روانہ

لاہور: آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئی، آئرش کپتان لاورا ڈیلینی نے پاکستان میں گزرے دنوں کو یادگار قرار دے دیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر ائرش کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی، ائرلیند کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں فاتح کھلاڑی ٹرافی اٹھائے بس میں اپنی جیت کا جشن مناتے ہوئے گیت گارہی ہیں اور تالیاں بھی ساتھ بجارہی ہیں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ تھی جس میں پاکستان نے تین صفر سے جیت پائی، بعد ازاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستانی ویمنز کو آٹ کلاس کرتے ہوئے دو ایک سے فتح پائی۔ ون ڈے سیریز میں سدرا امین جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گیبی لوئس کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ دورے کے دوران دونوں ٹیموں کو واہگہ بارڈر کا دورہ بھی کرایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے