تازہ ترین

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کسی بڑی تبدیلی پر غور نہیں کررہی،پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق قیاس آرائیاں غیر ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی پی 39 ، 2019 کے فیصلے میں پی اے اے کی شقوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا جس پر مناسب وقت میں عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے یہ افواہ زیر گردش تھی کہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنے جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی فوجی افسر، اہلکار کو ریٹائرمنٹ کے باوجود خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے